وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

راولپنڈی: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، جہاں پر وزیراعظم کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی، وزیراعظم نے چیلنجز سے نمٹنے پر آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، تینوں مسلح افواج بحریہ، فضائیہ اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کے سربراہ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے، وفاقی وزراء، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے وزرائے اعلیٰ بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے شرکاء کا استقبال کیا۔ آئی ایس آئی سیکرٹریٹ میں وزیراعظم عمران خان کو ملکی سلامتی اور افغانستان کی حالیہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ قومی اور عسکری قیادت کو اندرونی بیرونی چیلنجز سے متعلق بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز کیخلاف آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی۔