بلوچستان:سکیورٹی فورسز کا خاران میں آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی : پاک فوج اور سیکیورٹی اداروں کا ملک بھر میں دہشتگردوں اور سہولتکاروں کیخلاف آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے، سکیورٹی فورسز نے خاران میں آپریشن کے دوران 6 دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں 2 دہشتگرد کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے ٹھکانوں سے بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے علاقے خاران میں خفیہ اطلاع پر ایف سی نے آپریشن کیا، فورسز نے آپریشن کے دوران چھ دہشتگرد ہلاک کردیے، ہلاک دہشتگردوں میں ان کے دو کمانڈر بھی شامل ہیں،دہشتگردوں کے 2 کمانڈر گل میر عرف پلن اور کلیم اللہ بولانی ہلاک کردیے گئے، فورسز نے آپریشن کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود بھی قبضے میں لے لیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ خاران کے قریب آپریشن دہشتگردوں کے خفیہ ٹھکانے پر کیا گیا۔