باجوڑ: ریسیکو1122کے زیراہتمام ​سکول کے طلباء کیلئے ایک روزہ آگاہی فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن ​کا انعقاد

باجوڑ :ڈا ئریکٹر جنرل ریسکیو 1122 ڈاکٹر خطیر احمد خان کے ویژن کی مطابق محفوظ معاشرے کے قیام کیلے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد سعد خان کے سربراہی میں ریسکیو 1122 باجوڑ نے اسلامیہ ماڈل سکول بانڈگی کاریزہ میں فرسٹ ایڈ ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا۔ٹریننگ کے دوران سکول کے طلباءکو فا ئر سیفٹی،فرسٹ ایڈ، سی پی ار یعنی مصنوعی طریقے سے دل اور سانس کی بحالی ایمرجنسی حالت سے نمٹنے اور مریضوں کو درست اور بروقت مدد کرنے کے تفصیلی لیکچر دی اور عملی مشقیں بھی کروا ئیں۔ٹریننگ پروگرام میں اساتذہ اور طلباء نے مکمل جوش وجذبے سے حصہ لیا اور انکا کہنا تھا کہ ریسکیو ٹریننگ حاصل کرنے کے بعد ہم کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے بہتر طریقے نبرد ازما ہوسکتے ہےاور اس بات کا عزم کیا کہ وہ اپنے علاقے کو محفوظ بنانے کیلے ہر ممکن کوشش کریں گے اور ایمرجنسی میں بروقت لوگوں کی مدد کریں گے۔سکول اساتذہ نے کامیاب اور مفید ٹریننگ فراہم کرنے پر ریسکیو 1122ٹیم کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔