قبائلی ضلع خیبر میں ڈینگی کیخلاف مہم، لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں سپرے کا عمل جاری

خیبر:صوبائی حکومت کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر محکمہ صحت اور تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن عملہ ضلع بھر میں ڈینگی وائرس سے نمٹنے کے لئے اقدامات کررہی ہیں،ڈسٹرکٹ ہیلتھ افیسر ڈاکٹر قاسم عباس کی سربراہی میں محکمہ صحت کی خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہے جو مختلف علاقوں میں باقاعدگی سے ڈینگی سے نمٹنے کے لیے تالابوں اور پبلک مقامات سمیت گھروں کا معائنہ کرکے ڈینگی لاروا کی جائے افزائش کا وجہ بننے والی جگہ کو فوری طور پر خالی کرتے ہے۔باڑہ جمرود اور لنڈیکوتل کے مختلف علاقوں میں مختلف مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر انسداد ڈینگی کا حفاظتی سپرے کیا جارہا ہیں۔