کمشنر پشاور ڈویژن کاقبائلی ضلع مہمند کے اسکولوں میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا نوٹس

پشاور:کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کی زیرِ صدارت قبائلی ضلع مہمند کے مختلف محکموں کی کارکردگی اور درپیش مشکلات کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد ہوا، ​اجلاس میں ڈپٹی کمشنر مہمند غلام حبیب محکمہ سی اینڈ ڈبلیو ، محکمہ ایجوکیشن اور دیگر حکام نے شرکت کی،کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود نےقبائلی ضلع مہمند کے مین روڈ یکہ غونڈ تا غلنئی پر کام کی سست روئی پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہو ئےروڈ پرکام کی رفتار تیز کرنے تعمیراتی کام کے دوران گرد و غبار کم کرنے کے لئے چھڑکاؤ،مہمند باجوڑ روڈ پر اوور لوڈ گاڑیوں پر پابندی عائد پختونخواہ ہائی ویز اتھارٹی کو۔24 گھنٹے گاڑیوں کے وزن چیک کرنے کے لئے کانٹا کھلا رکھنے اورقبائلی ضلع مہمند کے اسکولوں میں میرٹ کے برعکس تعیناتیوں کا نوٹس ڈپٹی کمشنر کو انکوائری کرکے رپورٹ پیش کرنے کے احکامات جاری غیر حاضر اساتذہ سے تنخواہیں کاٹنے کے احکامات جاری کردئیے۔