قبا ئلی ضلع مہمند میں پاک فوج کے تعاون سے پینے کا صاف پانی سکیم کا افتتاح

مہمند:خویزئی میں پینے کا پانی سکیم کا افتتاح عوام کو یہ سکیم سے پانی کی مد میں بھرپور مدد ملے گی۔پانی کے بغیر زندگی نہیں چل سکیں گی۔عوام ان سکیموں کے حفاظت کو یقینی بنائے۔ان خیالات کا اظہار مہمند رائفلز کے 205 ونگ کے لفٹننٹ کرنل محمد جاوید سابقہ سینٹر حاجی عبدالرحمن فقیر کے فرزند ملک نعمان فقیر نے مامدکور فقیر آباد میں واٹر سپلائی اسکیم کا افتتاح تقریب سے خطاب کے دوران کہی کہ خویزئی میں مہمند رائفلز کے نگرانی میں پینے کا پانی کے کئی منصوبے پائے تکمیل تک پہنچ چکے۔مگر یہاں کے لوگوں کو چاہیے کہ وہ ان منصوبوں کی حفاظت عوام میں بلاتفریق پانی دینے کیلئے حصوصی اقدامات کرے۔کیونکہ پانی پینے کے بغیر زندگی ناممکن ہیں۔ایک طرف علاقے کے عوام کو سکولوں ہسپتالوں کے سہولت کی فقدان ہیں۔تو دوسری طرف پینے کا پانی لانے کیلئے عوام دور دور سے سفر کرکے لاتے ہیں۔اس موقع پر علاقے کے عمائدین مہمند رائفلز کے اس طرح اقدامات کو سراہا۔اور اپنے طرف سے مکمل یقین دہانی کا وعدہ کیا۔انھوں نے پاک فوج کا بھی شکریہ ادا کیا۔کہ امن بحالی میں انکے قربانیاں کسی سے پوشیدہ نہیں ہیں جبکہ امن بحالی کے ساتھ ساتھ عوام کے ترقی و خوشحالی کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔خوا وہ تعلیم کے مد میں ہو یا صحت کے یا نوجوانوں کے کھیل کود میں ہیں ہم اپنے طرف سے بھرپور تعاون کا یقین دہانی کرتے ہیں۔