قبائلی ضلع باجوڑ میں بہت جلد انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا،عبدالکریم

پشاور:ضم اضلاع مختلف اقسام کی قیمتی معدنیات سے مالا مال ہیں اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ان سے جدید اور میکنائر مائننگ کے ذریعے استفادہ کیا جائے اور انھیں علاقائی اور ملکی معیشت کی بہتری کیلئے بروئے کار لایا جائیں۔ان خیالات کا اظہار وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے صنعت و تجارت و فوکل پرسن سرمایہ کاری عبدالکریم نے ضلع باجوڑ سے تعلق رکھنے والے تاجروں پر مشتمل وفد کے ساتھ ملاقات کے موقع پر کیا۔ملاقات میں وفد نے ضلع میں صنعت و تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل پر تفصیل سے بریفننگ دی اور باجوڑ میں تجارتی سرگرمیوں سے متعلق بھی معاون خصوصی کو آگاہ کیاجبکہ انہوں نے باجوڑ میں انڈسٹریل زون کے قیام کا مطالبہ بھی کیا۔آخر میں معاون خصوصی نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کو صنعت و تجارت کے حوالے سے درپیش مسائل فوری طور پر حل کئے جائینگے اور اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایات جاری کر دی گئی ہیں کہ ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جائیں۔معاون خصوصی وفد پر زور دیا کہ وہ اپنے ضلع کے بزنس چیمبر کے ساتھ فوری رجسٹریشن کروائیں تاکہ ضلع میں صنعت و تجارت کو فروغ مل سکے۔اوراس کے ساتھ ساتھ مقامی تاجروں پر زور دیا کہ مقامی خام مال کو استعمال میں لاکر ضلعی کی معاشی ترقی میں اپنا کردار ادا کر کے معاشی ترقی میں بھی اپنا حصہ ڈالیں،اس کے علاوہ وفاقی حکومت کی طرف سے شروع ہونے والی جنگلی زیتون کے منصوبے سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں کیونکہ ضم اضلاع کی معاشی ترقی اور خوشحالی وزیراعظم عمران خان کا وژن ہے۔اس موقع پر معاون خصوصی نے کہا کہ ضلع باجوڑ میں بہت جلد انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جائے گا ۔اس کے علاوہ تجارتی سرگرمیوں کے فروغ کیلئے بارڈر مارکیٹ تعمیر کی جارہی ہے اس کے ساتھ ساتھ حکومت کی طرف سے جاری کردہ بلا سود قرضہ سکیموں سے بھی بھرپور فائدہ اٹھائیں۔