ہمیں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے،ثناء

لاہور: فلمسٹار ثناء نے آئندہ کسی بھی بھارتی پراجیکٹ میں کام نہ کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانیوں کو بھارتی مصنوعات کا بھی بائیکاٹ کرنا چاہیے ، فنکاروں کی جانب سے بھارت کی بربریت کے خلاف آئندہ چند رو ز تک مشترکہ پلیٹ فارم سے احتجاج ریکارڈ کرایا جائے گا۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ثناء نے کہا کہ پاکستانی حکومت کی جانب سے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات محدود کرنے اور تجارت روکنے کے اقدامات قابل ستائس ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں کو مختلف ذریعے سے دیکھے جانے والے بھارتی ڈراموں اور فلموں کا بھی مکمل بائیکاٹ کر دینا چاہیے ۔ میں پاکستانی گلوکاروں سے بھی کہوں گی کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجاًاپنے معاہدے منسوخ کر دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں بھارت کی بہت سی اشیاء ایکسپورٹ ہوتی ہیں ہمیں ان کا مکمل بائیکاٹ کر کے کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کا ثبوت دینا چاہیے ۔