خیبر: ضلعی انتظامیہ نے 4 ٹرکوں پر مشتمل اشیائے خورونوش افغان حکام کے حوالے کردیئے

خیبر: ضلع خیبر طورخم بارڈر پر پاک افغان کوآپریشن فورم کی طرف سے دوسرے روز بھی پاکستان حکام کی طرف سے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار نے افغان عوام کو خوراکی مواد اور ادویات پر مشتمل 4 گاڑیاںافغان حکام کے حوالے کر دیا گیا۔ طورخم بارڈر پر لنڈی کوتل کے اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار احمد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں افغان عوام کی مدد کرنا اور افغانستان کی تعمیر نو میں خصوصی تعاؤن کرنا بین الاقوامی برادری کا فرض ہے اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار نے بتایا کہ افغان عوام کی مشکل کو دیکھتے ہوئے حکومت پاکستان نے پہل کرتے ہوئے خوراکی اجناس اور ادویات پر مشتمل چار ٹریلرز گاڑیاں طورخم بارڈر پر مولوی خادم کے حوالے کر دیں اور اس سے پہلے بھی 13 گاڑیوں پر مشتمل امدادی سامان بھیج دی ہیں جس کو افغانستان کے دور دراز علاقوں میں آباد لوگوں میں تقسیم کیا جائیگا تاکہ انسانی المیے سے دوچار افغان عوام کی فاقہ کشی اور دیگر مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے اور بتایا کہ پاکستان افغانستان کا پڑوسی ملک ہونے کا پورا پورا حق ادا کر رہا ہے اور افغان عوام کے ساتھ تعاؤن کا یہ سلسلہ روکے گا نہیں بلکہ مستقبل میں بھی جاری رہیگا اس موقع پر مولوی خادم نے بتایا کہ افغان عوام پاکستان اور اس کے عوام کے مشکور ہیں جنہوں نے ہر مشکل گھڑی میں افغان عوام کی مدد کی ہے اور کہا کہ افغان عوام پاکستان کے احسانات کو فراموش نہیں کر سکتے۔ اس موقع پر طورخم بارڈر کے دونوں طرف سیکیورٹی کے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔