جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی توعمران خان نے مدد کا بیڑہ اٹھایا

اسلام آباد: امریکی براڈ کاسٹر گلین بیک نے افغانستان سے امریکیوں سمیت دیگر شہریوں کے بحفاظت انخلاء میں پاکستان کے تعاون پر پاکستان اور وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔انہوں نے وزیراعظم عمران خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی الفاظ پاکستانی وزیراعظم اور پاکستانی عوام کا شکریہ ادا نہیں کر سکتے۔

اپنے خصوصی پیغام میں گلین بیک نے لکھا کہ ہم نے سیاسی اور سول سوسائٹی کے متعدد رہنماؤں سے مدد مانگی۔ لیکن اس مشکل وقت میں ان کی کہ خاموشی چونکا دینے والی تھی۔کچھ کی طرف سے انکار کر دیا گیا تو کچھ کی طرف سے کالز کا جواب تک نہیں دیا گیا۔جب دنیا نے ہماری درخواست پر خاموشی اختیار کی تو عمران خان نے مدد کا بیڑا اٹھایا۔عمران خان کی انتھک محنت سے متعدد طیاروں کے ذریعے افغانستان میں پھنے شہریوں کا انخلا ممکن ہوا۔امریکی صحافی نے مزید کہا کہ اس وقت ہمیں اجتماعی طور پر مذہبی، اختلافات، سیاسی تقسیم اور قومی حدود سے تجاوز کرکے انسانیت کو اوپر رکھنا تھا کیونکہ لوگوں کو مرنے کے لیے اکیلا نہیں چھوڑا جا سکتا تھا۔صرف عمران خان نے سیاست، نسل، مذہب یا ثقافت سے قطع نظر معصوم زندگیوں کوبچانے میں پیش قدمی کی۔لیکن کسی دوسرے عالمی رہنما نے اپنی سیاست کو الگ رکھ کر بے گناہ انسانوں کو بچانے کے لیے اس طرح کی پہل نہیں کی۔انہوں نے بتایا کہ عمران خان نے کوئی سوال کیے بغیر مزار شریف سے تین فلائٹس کو نکلانے میں مدد کی جن میں زیادہ تر امریکی شہری سوار تھے۔سرگلین بیک نے تمام ممالک کو مخاطب ہو کر کہا کہ ہم سب کو پاکستان کی امداد کو اجتماعی طور پر تسلیم کرنا چاہئیے،ہم کسی کو اس لمحے کو فراموش کرنے کی اجازت نہیں دیں گے جس نے امریکا اور اس کے اتحادیوں کو ان کے وعدوں کو پورا کرنے کے قابل بنایا اور ان کی فوری مدد کی۔آخر میں انہوں نے کہا کہ سب یاد رکھیں کہ افغان خواتین کی ٹیم عمران خان کی وجہ سے ہی افغانستان سے نکل سکی ہے۔