آل خیبر پختونخواجو جیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر، لنڈیکوتل کے فائٹرز نے میدان مارلیا

پشاور: صوبائی جو جیٹسوایسوسی ایشن کے زیر اہتمام حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں دوروزہ چھٹی آل خیبر پختونخواجوجیٹسوچمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئی ،اس چمپئن شپ میں صوبے کے مختلف اضلا ع سے جونیئر زاور سینئر زکھلاڑیوں نے بھر پور شرکت کی،اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے سیکرٹری اور پرائڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ کھلاڑی خالد نور تھے جبکہ انکے ہمراہ حیات آبادسپورٹس کمپلیکس کے ایڈمنسٹریٹرشاہ فیصل اور صوبائی جوجیٹسوایسوسی ایشن کے سیکرٹری تحسین اللہ اور سرفرازخان بھی موجودتھے،جنہوں نے نمایاں پوزیشن لینے والے کھلاڑیوں کو میڈلز پہنائے اور ٹرافیاں دیں۔چمپئن شپ کے اختتام پر جاری ہونیوالے نتائج کے مطابق 35کلوگرام ویٹ مقابلوں میں عمر نے پہلی،آمان نے دوسری جبکہ اسرار اورمحمدنے تیسری پوزیشن حاصل کی،40کے جی میں سلیم نے گولڈ،طلحہ نے سلور جبکہ منیب اور وقاص نے برائونزمیڈلز جیتے،45کے جی میں ویٹ مقابلوں میں جدران پہلے،زبیر دوسرے جبکہ حنزلہ اور شمشیر تیسرے نمبر پررہے،50کلوگرام ویٹ کے فائٹ میں عارف نے گولڈ،کریم نے سلور جبکہ آمان او رعباس نے برائونزمیڈل جیتا،56کے جی ویٹ میں ثاقب نے پہلی،شاکر نے دوسری جبکہ حسن علی اور صدام نے تیسری پوزیشن جیت لی،62کے جی میں رفیق پہلے اوربلال دوسرے نمبر پر رہے جبکہ مدثر اور فیاض نے تیسرے نمبر پررہے،60کے جی ویٹ کے مقابلوں میں فضل نے گولڈ،عید محمد نے سلور جبکہ مصدق اور سلمان نے برائونزمیڈل حاصل کیا،77کے جی میں فہدنے پہلی،فضل نے دوسری ،شبیراورمدثر نے تیسری پوزیشن جیت لی،85کے جی میں ذیشان پہلے نمبر پر رہے،عثمان نے دوسرے نمبر پرجبکہ حمزہ اور شاہ زیب تیسرے نمبر پر رہے،94کے جی میں عمر آیازنے گولڈ،سعدنے سلور جبکہ تحسین اللہ اور محمد نے برائونزمیڈل جیت لیا۔واضح رہے
امان حیدر شینواری ، تحسین اللہ شینواری اور شبیر شینواری کا تعلق قبائلی ضلع خیبر کے لنڈیکوتل سے ہیں۔

Spread the love