قبا ئلی ضلع مہمند میں ضلعی امورنوجوانان کے زیر اہتمام یوتھ لیڈرشپ ورکشاپ کا انعقاد

مہمند:ضلعی امورنوجوانان مہمند کا 4 روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد۔ورکشاپ کا مقصد نوجوانوں میں قا ئدانہ صلاحیتوں کےاستعداد کو بڑھانا تھا ۔اسکے ساتھ ساتھ لیڈرشپ,سماجی خدمات, مو سمیاتی رتبدیلی اورشخصیت کو نکھارنے جیسے موضوعات پر تفصیلی لیکچراور عملی کام کروایا گیا جسمیں نوجوانوں نے بڑے جوش و جزبے سے حصہ لیا۔ سرسبز وشاداب پاکستان مہم کے تحت جھیل سیف الملوک اور ناران بازار میں کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی مدد سے صفائی بھی کی گئی جسمیں نوجوانوں سمیت عام لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔مہم کا مقصد سیاحتی جگہوں پر صفائی رکھنے کے شعور کو اُجاگر کرنا تھا۔ ورکشاپ کے اختتام پر ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر مہمند عثمان خان نے کہا کے نوجوان اس ملک کا سرمایہ ہے اور انکی بہتر تعلیم و تربیت ہی روشن پاکستان کی ضمانت ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوان رضاکار کاموں میں بڑھ چڑ کر حصہ لیں اور معاشرے کی بہتری میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ ورکشاپ کے شرکانے ڈسٹرکٹ یوتھ افیسر مہمند عثمان خان کا شکریہ ادا کرتے ہوۓ مستقبل میں نئے پروجییکٹ کے انعقاد کے عزم کااعادہ کیا۔ ورکشاپ کےآخر میں شرکاہ میں بہترین کارگردگی کے ایوارڈ اور سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے۔

Spread the love