کرم: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف خان کا علیزئی ​کالج کے تعمیراتی کام کا معائنہ

کرم: ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد یوسف خان نے گورنمنٹ کالج علیزئی میں جاری تعمیراتی کام کا اچانک معائنہ کیا اور اس کے مختلف حصے دیکھے اس موقع پر انہوں نے موقع پر موجود کنٹر یکٹرکو ہدایت جاری کی کہ تعمیراتی کام میں ناقص میٹریل کے استعمال سے سختی سے گریزکیا جائے اور کسی بھی صورت منصوبہ میں تاخیر نہ کی جائے ورنہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی،انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت تعلیم کے شعبے میں انقلابی اقدامات کررہی ہے تعلیمی اداروں میں تعلیم کے معیار پر کسی کیساتھ کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں انہوں نے علیزئی مشران سے کالج میں لیکچرر سٹاف اور طلباء کے داخلہ مہم کے بارے میں بھی سیر بحث کی۔ اور طلباء کو رزلٹ کے بعد اسی کالج میں داخل کرنے پر بھی تفصیلی گفت وشنید کی گئی ۔ مشران علیزئی نے ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کو ہرقسم کی تعاون کی مکمل یقین دہانی دی۔