قبائلی ضلع خیبر میں ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزی پر5 فیکٹریاں سیل

خیبر:کمشنر پشاور ڈویژن ریاض خان محسود کے احکامات کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر (جمرود) عبد القیوم کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر انڈسٹری خیبر، محکمہ ماحولیات کے افسران اور تحصیلدار جمرود مظہر علی کے ہمراہ جمرود شاہ کس میں اسٹیل، رولنگ ملز اور دیگر فیکٹریوں میں محکمہ ماحولیات اور انڈسٹری کے مقرر شدہ ضابطہ اخلاق اور ماحولیاتی الودگی کا جائزہ لیا۔کارروائی کے دوران محکمہ ماحولیات کے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے اور ماحولیات الودگی کا باعث بننے والے 05 فیکٹریوں کو سیل کردیا گیا ہے جن کیخلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی ہدایت پر ضلع بھر میں اسسٹنٹ کمشنر کی زیرنگرانی محکمہ ماحولیات اور انڈسٹری حکام پر مشتمل خصوصی ٹیمیں تشکیل دی گئ ہے جو کہ باقاعدگی سے ضلع بھر میں واقع فیکٹریوں کارخانوں کا دورہ کرکے ضابطہ اخلاق اور ماحولیاتی آلودگی کا جائزہ لیکر متعین شدہ ایس او پیز اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر ان کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائیگی۔