قبائلی ضلع مہمند میں شانى خيل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذير

مہمند:شانى خيل کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذير فائنل ميچ کينگز اليون بيت اللہ نے اپنے نام کر ليا۔ جبکہ نورمحمد کلب رنراپ آئےئے مہمان خصوصى تحريک انصاف کے رہنما سجاد مہمند ،فخرعالم مہمند ،تاجبر خان مہمند ،اسد خان مقصود خان ،ضيف اللہ ،نعمت اللہ اکبر علی ،روح اللہ اور سخى جان نے انعامات اور ٹرافياں تقسيم کئے۔ ٹورنامنٹ کے انتظاميہ شازيب خان ، موجود على اور جمعہ تاج کو شاندار ٹورنامنت منعقد کرانے پر مہمانوں نے خراج تحسین پيش کيا ۔ اس موقع پر سجاد مہمند ،فخرعالم مہمند اور تاجبر خان نے کہا کہ نوجوان کسى بھى علاقے کا سرمايہ ہوتيں ہيں ۔انہوں نے نوجوانوں پر زور ديا کہ وہ مثبت سرگرميوں ميں بڑھ چڑھ کر حصہ ليں،انہوں نے کہا کہ قبائلی نوجوانوں میں قدرتی ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں ہے۔ تاہم حکومت کی اولین ترجیح ہے کہ ان کو سہولیات فراہم کیا جائے۔