افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار Pak4PeacefulAfghanistan# ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا

اسلام آباد: افغان جنگ کے خاتمے اور امن معاہدے میں پاکستان کا کردار اہم تھا، ​پاکستان نے خلوص نیت سے امن عمل بڑھانے کی کوشش کی، امن عمل آگے بڑھانے میں پاکستان کا کردار کلیدی رہا،​امن کے قیام کیلئے دنیا افواج پاکستان کی قربانیوں کی بھی تعریف کر رہی ہے۔اس حوالے سے پاکستانی نوجوانوں پر مشتمل ٹیم نے #Pak4PeacefulAfghanistan کے نام سے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ چلائی جو ٹویٹر پر ٹرینڈ بن گیا،سوشل میڈیا صارفین نے اپنے الگ الگ پیغامات میں لکھا ہے کہ پاکستان کی مخلص کوششوں کی وجہ سے ہی افغانستان میں بیس سالہ جنگ کا خاتمہ ہو گیا ہے، پاکستان پورے خطے میں امن کا حامی ہے کیونکہ اس سے ترقی اور خوشحالی آئیگی۔دنیا افغانستان میں پاکستان کے امن عمل کوسراہتی ہے،پاکستان خلوص نیت سے اپنا کام کررہا ہے۔کابل میں پاکستانی سفارت خانہ کو انٹرنیشنل میڈیا سمیت پوری دنیا میں پذیرائی مل رہی ہے، پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن نے کابل سے انخلاءمیں تقریباً 1400 افراد کو مدد فراہم کی، جو بھارت کو ہضم نہ ہوسکی،امریکی فوج کی انخلا اور افغانستان میں امارت اسلامیہ کی حکومت سے بھارت کو شدید نقصان پہنچ گیا ہے جبکہ دوسری طرف ایران بھی امارت اسلامیہ کی حکومت قائم ہونے سے خوش دکھائی نہیں دے رہا۔حال ہی میں ایران میں پاکستانی سفارت خانے کے باہر مظاہرے ہوئے جن میں پاکستان اور آئی ایس آئی کے خلاف نعرہ بازی کی گئی۔ جبکہ ایران کی میڈیا نے بھی بھارت کی طرح پاکستان پر یہ جھوٹے الزامات لگائے تھے کہ پاکستان کی افواج پنجشیر میں لڑ رہی ہے اور افغانستان میں مداخلت کررہی ہے۔ایرانی میڈیا سے قبل دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کے دعویدار بھارت اور اس کے میڈیا نے گزشتہ روز ایک بار پھر اپنے آپ کو مذاق کا نشانہ بنوایاجب اس نے جعلی خبریں اور پاکستانی ایئر فورس کے لڑاکا طیارے کی وادی پنج شیر پر پرواز کی جعلی تصویریں شیئر کیں جس میں اسے مبینہ طور پر قومی مزاحمتی فورس (این آر ایف) کے اہداف کو نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا ۔