خیبر: لنڈیکوتل میں جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ شروع

خیبر: ضلع خیبر لنڈیکوتل گورنمنٹ ہائی سکول سپورٹس گراؤنڈ پر جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کا تیسرا راؤنڈ شروع ہوگیا ہیں .لنڈی کوتل جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ کے میچ اباسین فٹ بال کلب نے عباسی فٹ بال کلب کو 1_2 سے ہراکر میچ اباسین فٹ بال کلب نے جیت لیا. جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ کے مہمان خصوصی خیبر یونین فٹ بال کلب کے بانی سینئر کھلاڑی حاجی احسام الدین شینواری تھے اس کے ہمراہ خیبر سپورٹس کلب کے صدر معراج الدین شینواری چئرمین وکیل شینواری. جنرل سیکرٹری کلیم اللہ شینواری. منظور شینواری اور دیگر مشران بھی موجود تھے.فٹ بال ٹورنامنٹ میں 36ٹیموں نے حصہ لیا تھا جس میں تیسرے راؤنڈ کے لئے 12 ٹیموں نے کوالیفائی کرلی ہیں . جشن آزادی فٹ بال ٹورنامنٹ کے تیسرے راؤنڈ میچ کے موقع پر گراؤنڈ میں سینکڑوں تماشائی موجود تھے اور فٹ بال میچ سے خوب لطف اندوز ہو گئے ۔