آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطری نائب وزیراعظم کی ملاقات، افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کا اعادہ

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے قطر کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ سے ملاقات میں افغانوں کیلئے انسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا اور کہا افغانستان کےعوام کے مستحکم،خوشحال مستقبل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے قطر کےنائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےامور،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغانستان کی موجودہ صورتحال پربھی بات چیت ہوئی۔ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون پر بھی گفتگو کی گئی ، اس موقع پر آرمی چیف نے افغانوں کیلئےانسانی بنیادوں پر اعانت کے مشترکہ عزم کااعادہ کرتے ہوئے کہا خطےمیں امن کیلئےعالمی شراکت داروں سے ملکر کام کرنے کیلئے پرعزم ہیں، افغانستان کےعوام کے مستحکم،خوشحال مستقبل کیلئے کام کرتے رہیں گے۔قطری نائب وزیراعظم نے افغانستان سے کامیاب انخلامیں پاکستان کےکردارکو سراہتے ہوئے کہا پاکستان کیساتھ سفارتی تعاون میں وسعت کیلئے کردار ادا کرتے رہیں گے۔