بھارت کے بعد ایران نے بھی پاکستان کیخلاف جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈے شروع کردئیے

کابل:افغانستان پر امارت اسلامیہ افغانستان کی حکومت قائم ہونے کے بعد بھارت نے پاکستان کے خلاف جھوٹے پراپیگنڈوں اور فیک نیوز کا ایک سلسلہ شروع کردیا تھا۔ پاکستان پر یہ الزام لگایا جارہا تھا کہ پاکستان افغانستان میں مداخلت کررہا ہے اور پاکستان کے ادارے پنجشیرمیں طالبان کا ساتھ دے رہے ہیں۔ اس سلسلے میں جھوٹی خبریں اور ویڈیوز بھی چلائی گئی۔ لیکن امارت اسلامیہ افغانستان نے خود ان تمام پراپیگنڈوں کی تردید کردی اور کہا کہ پاکستان افغانستان میں کوئی مداخلت نہیں کررہا۔کابل میں حکومتی تشکیل کے اعلان کے بعد صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے ذبیح اللہ مجاہد نے افغانستان میں مداخلت کے بھارتی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا۔انہوں نے کہا کہ ’پاکستان کی افغانستان میں مداخلت سے متعلق پروپیگنڈا گزشتہ 20سال سے چل رہا ہے، پنج شیر فضائی آپریشن سے متعلق بھی بھارتی پروپیگنڈاجھوٹ پر مبنی ہے‘۔انہوں نے کہا کہ ’ہمارےمعاملات میں پاکستان سمیت کسی ملک کی مداخلت نہیں اور نہ کسی کو اجازت دی جائے گی، ہم نے اپنی آزادی کے لیے بیس سال تک پوری دنیا سے جنگ لڑی ہے‘۔امارات اسلامیہ کے ترجمان نے ایک بار پھر واضح کیا کہ افغانستان کے معاملات میں کسی ملک کو مداخلت کی اجازت نہیں ہے اور نہ ہماری سرزمین کسی ملک کے خلاف استعمال ہوگی، ہم دنیا اور بالخصوص خطے کے تمام ممالک سے دوستانہ تعلقات کے خواہش مند ہیں۔جبکہ دوسری طرف بھارت کے بعد ایران نے بھی پاکستان کے خلاف پراپیگنڈے شروع کردیے۔ ایران کے نیوز چینل تہران ٹائمز پر مسلسل پاکستان کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی جارہی ہے۔گزشتہ روزتہران میں پاکستانی سفارت خانےکے باہر طالبان کے خلاف ریلیاں بھی نکالی گئی۔ جبکہ ایرانی میڈیا نے پاکستان پر الزامات لگاتے ہوئے جھوٹے پراپیگنڈے شروع کردیے ہیں۔بھارت جو پہلے افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال کرتا رہا،لیکن امارت اسلامی نے پاکستان کیخلاف تمام تر بھارتی منصوبوں کو ناکام بنادیا،امارت اسلامی نے پندرہ اگست کو کابل کی حکومت گرادی جو عالمی میڈیا اورسوشل میڈیا پرٹاپ ٹرینڈ رہا حالانکہ پندرہ اگست بھارت کی یوم آزادی کا دن تھا جو بھارت میں یوم ماتم کے دن سے منایا گیا ، جس کا بھارتی میڈیا کو رنج تھا اور ​صوبہ پنجشیر کی جنگ میں پاکستان پر مداخلت کا الزام لگایا،​اور اب ایران نے بھی ان پراپیگنڈوں میں بھارت کا ساتھ دینا شروع کردی