بھارتی طیارہ گر کر تباہ،پائلٹ شدید زخمی

نئی دہلی : بھارت کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ ہو گیا، تفصیلات کے مطابق بھارتی ایس یو 30 طیارہ آسام میں گر کر تباہ ہو گیا۔ بھارتی طیارے کا ایک پائلٹ شدید زخمی ہو گیا ہے جبکہ دوسرا پائلٹ بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔بھارتی فضائیہ کا روسی ساختہ فورتھ جنریشن طیارہ ایس یو 30 تیز پور کے قریب گر کر تباہ ہوا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ابھی تک بھارتی طیارے کے گرنے کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ ایس یو 30طیارہ دنیا کے جدید ترین طیاروں میں سے ایک ہے اور اس کی قیمت ساڑھے 8 ارب روپے سے زیادہ ہے۔ رواں سال بھارت کے درجن بھر کے قریب طیارے گر چکے ہیں جن میں سے دو طیاروں کو پاک فضائیہ نے مار گرایا تھا۔ اب بھارت کا جدید ترین طیارہ گر کر تباہ ہو گیا ہے۔