پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی

لاہور : وزیراعظم کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے اپنی ایک ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ملک میں کسی سینما گھر میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائیںگی، بھارتی ڈرامے، فلمیں اور اس طرح کا مواد پاکستان میں نشر کرنے پر پابندی ہوگی۔پاکستان کے کسی سینما میں بھارتی فلموں کی نمائش نہیں ہوگی۔ڈراموں، فلموں اور اس نوع کا بھارتی مواد پاکستان میں نشر ہونے پر مکمل پابندی ہوگی۔ کشمیریوں کے زخموں پر مرہم رکھیں گے۔ ہر وہ اقدام کریں گے جس سے عظیم کشمیریوں کے بے مثال حوصلے مزید بلند ہوں۔انہوں نے کہا کہ ہم کشمیریوں کے جذبات کو سمجھتے ہیں اور ہر وہ اقدام کریں گے جس سے ان کا جذبہ بڑھے۔واضح رہے کہ پاکستانی سینیما گھروں میں پہلے بھارتی مواد پر پابندی ہے تاہم کشمیر کے معاملے کے بعد حکومت ایک بار پھر یہ اعلان کیا ہے کہ پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں نہیں دکھائی جائینگی۔یاد رہے کہ رواں برس فروری میں سابق وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین نے یہ اعلان کیا تھا کہ سینما ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی عائد کردی ہے جبکہ پیمرا کو ہدایت کی ہے کہ ٹی وی چینلوں پر بھارتی اشتہارات روکے جائیں۔