شمالی وزیرستان ، پاک ارمی کی جانب سے ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید اللہ کو 3 ایمبولینس موصول

شمالی وزیرستان :ڈی ایچ او ڈاکٹر حمید اللہ خان نے کہا ہے کہ کورکمانڈر پ پشاور مظہر شاھین اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک سے وزیرستان کے غریب عوام کیلئے صحت کی سہولتیں دینے کی اپیل کی تھی جس نے پاک آرمی کی جانب سے ہنگامی بنيادوں پر شمالی وزیرستان کے لوگوں کيلئے 3 ایمبولینس فراہم کردی ان خيالات کا اظہار انہوں نے ملک امین سے 3 ایمبولینس کی چابیاں وصول کرنے کی تقريب سے خطاب کرتے ہو ئے کيا ۔ انہوں نے کہا کہ علاقے کے دور دراز علاقوں کے لوگوں کو بروقت صحت کی سہوليات مہيا کرنا ايک بڑا سنگين مسلہ تھا جس کے حل کے لئيے ہم نے کور کمانڈر پشاورمظہر شاھین اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک سے ایمبولینس کا مطالبہ کيا جس نے پاک آرمی کی جانب سے 3 ایمبولینس فراہم کردی اور مزید ایمبولینس اور صحت کی سہولتیں دینے کی یقین دہانی کرائی ہے انہوں پاک آرمی ، کور کمانڈر پشاورمظہر شاھین اور 7 ڈویژن کے میجر جنرل شاکراللہ خان خٹک کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید رکھتے ہیں کہ وزیرستان کے غریب عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات دیں گے۔