کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے،بھارتی میڈیا

نئی دہلی :بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ حافظ سعید کو گزشتہ ماہ لاہور سے گوجرانوالہ جاتے ہوئے گرفتار کر لیا گیا تھا۔ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ حافظ سعید غیر قانونی چندہ اکٹھے کر رہے تھے اور ادارے بھی چلا رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا تھا کہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت عمل میں لائی گئی۔اس حوالے سے بتایا گیا تھا کہیہ گرفتاری عالمی اداروں کے دباؤ کی وجہ سے کی گئی تھی۔ بھارت کئی سالوں سے حافظ سعید احمد کو دہشتگرد کہتا آیا ہے لیکن پاکستان نے انہیں دہشتگرد تسلیم نہیں کیا تھا البتہ گزشتہ ماہ سی ٹی ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا تھا۔یکم جولائی کو حکومت نے حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کے خلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشت گردی میں ملوث کے الزامات میں مقدمات درج کیے تھے۔ ان پر دہشت گردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کے لیے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات عائد ہیں۔ جس کے بعد گذشتہ ہفتے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشت گردی کے مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا اور مطالبہ کیا تھا کہ ان پر درج کی جانے والی ایف آئی آرز ختم کی جائیں۔لیکن انہیں گرفتار کر لیا گیا۔ اب بھارتی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا نے واویلا شروع کر دیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کے خلاف لڑنے کے لیے حافظ سعید کو رہا کر دیا گیا ہے۔