منظور پشتین نے ایک بار پھر ٹویٹر پر جھوٹی تصویر پوسٹ کردی

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)افغانستان سے امریکی فوج کا انخلا جاری ہے اور دوسری طرف مجاہدین کی جانب سے اہم علاقوں پر قبضوں کا سلسلہ بھی جاری ہے، تقریبا افغانستان کے دو سو اضلاع کے مراکز پر مجاہدین نے قبضہ کرلیا۔ حالیہ تبدیلیوں کی وجہ سے اگر ایک جانب کابل انتظامیہ مشکل صورتحال سے دوچار ہے تو دوسری طرف بھارت خفیہ ایجنسی’’را‘‘ اور ’’این ڈی ایس‘‘ کے کارندے پی ٹی ایم بھی بوکھلاہٹ کا شکار ہو گئے ہیں، افغانستان میں افغان کامیڈین کے قتل کے بعد کابل انتظامیہ کے علاوہ پی ٹی ایم کے اوسان خطاہو گئے ہیں اور افغانستان میں امارت اسلامیہ کے بارے سوشل میڈیا پر جعلی خبریں اور تصاویر شئیر کرتے ہیں،

پی ٹی ایم کے سر براہ منظور پشتین نے جون سال2015 کی پرانی تصویر اپنی ٹویٹر اکاونٹ سے شئیر کرتے ہو ئے لکھا ہے کہ امارت اسلامیہ نے افغان کامیڈی اداکار نظر محمد کو قتل کیا ہے۔ امارت اسلامیہ افغانستان کے مجاہدین کا موقف ہے کہ افغان کامیڈین کو ہم نے قتل نہیں کیا،میڈیا ذرائع کے مطابق افغان کامیڈین کے قتل میں نامعلوم افراد ملوث ہے۔منظور پشتین نے سوشل میڈیا پر کسی اور واقعے کی پرانی تصاویر کو آج کے واقعہ سے جوڑ کر پراپیگنڈہ کیا ہے،

سوشل میڈیا صارفین نے پی ٹی ایم کے منظور پشتین کو جعلی تصویر شئیر کرنے پر آڑھے ہاتھوں لیتے ہو ئے تنقید کا نشانہ بنا تے ہو ئے اپنے الگ الگ پیغامات میں لکھا ہے کہ پشتون تحفظ موومنٹ کے منظور پشتین نے سوشل میڈیا پر جعلی تصویر کے ذریعے لوگوں کی ہمدردی سمیٹھنےکی کوشش کی ہے۔سوشل میڈیا صارفین نے لکھا کہ پی ٹی ایم جھوٹوں پر سیاست کرنے لگ گئی لیکن ان کی بد قسمتی کہ ان کا ہر جھوٹ بے نقاب ہو جاتا ہے ،پی ٹی ایم آئے دن ایسے ہی کوئی جھوٹا پراپیگنڈہ کرتی ہے ،جس کے بے نقاب ہونے پر کبھی بھی اس کی وضاحت تو دے نہیں سکتے اور پھر سے نیا جھوٹ نکال کر پروپیگنڈہ کرنے لگ جاتے ہیں ، دشمن قوتیں پشتون تحفظ موومنٹ یعنی پی ٹی ایم کو استعمال کر رہی ہیں، اور وہ استعمال ہو رہے ہیں۔