خیبر: لنڈی کوتل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے پلان تیار

خیبر: ضلع خیبر لنڈیکوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے علاقے کے مسائل کے حوالے سے کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیا .لنڈی کوتل تحصیل کمپاؤنڈ میں ڈپٹی کمشنر منصور ارشد کی ہدایت پر ​ضلعی انتظامیہ کی طرف سے منعقدہ کھلی کچہری میں اسسٹنٹ کمشنر اکبر افتخار تحصیلدار داؤد آفریدی. تحصیلدار تحسین اللہ. لنڈی کوتل واپڈا ایس ڈی او عامر خان محکمہ جنگلات کے آفیسر فلک نیاز. پٹواری حاجی جمال آفریدی. نادارا. کے حیات نزیر شینواری سی سی این ڈبلیو. ٹی ایم او. پولیس حکام اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز بھی موجود تھے کھلی کچہری میں مشران اور عوام نے بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ جنگلات کے بے دریغ کٹائی. پرندوں کے شکار. روڈ کے خرابی. پانی کے مسئلے اور دیگر مسائل سے ضلعی انتظامیہ اور دیگر ڈیپارٹمنٹ کے آفیسرز کو آگاہ کر دیا. اس موقع پر پر واپڈا ایس ڈی او عامر خان نے کہا کہ لنڈی کوتل میں بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پانے کیلئے پلان تیار کیا ہیں خیبر میں بجلی اور لوڈ فیڈرز کا مسئلہ حل کیا ہیں لنڈی کوتل شلمان کے بجلی فیڈرز کا مسئلہ بھی جلد حل ہو جائے گی علاقے میں ڈبل سورس بجلی کی کنکشن کاٹ دی جائے گی علاقے کے عوام بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے ہیٹر کا استعمال نہ کریں اور دن اور رات کے وقت بجلی کے غیر ضروری لائٹس بند کریں تاکہ بجلی کی لوڈشیڈنگ پر قابو پا سکے. اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لنڈی اکبر افتخار نے کہا کہ لنڈی کوتل میں بجلی کے لوڈشیڈنگ کے خاتمہ کے لئے واپڈا حکام سے بات کی ہیں. لنڈی کوتل میں جنگلات کے کٹائی اور پرندوں کے شکار پر مکمل پابندی عائد کر دی گئ ہے خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اس حوالے سے پولیس حکام کو فوری احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں اسسٹنٹ کمشنر لنڈی کوتل اکبر افتخار کھلی کچہری کے موقع پر عوام سے کہا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لئے ہیٹر بجلی کے غیر ضروری لائٹس کا استعمال کم کریں تاکہ بجلی کا نظام بہتر ہوسکے اور پانی کا مسئلہ بھی حل ہوسکے انہوں نے کہا کہ علاقے کے تمام مسائل مشران اور عوام کے ساتھ مشاورت کے زریعے خوش اسلوبی سے حل کرینگے تاکہ عوام کے مشکلات میں کمی آجائے اور بہتر زندگی گزار سک