پاک فوج نے افغان آرمی کے 5 افسران اور 46 سپاہیوں ​کو پناہ ‌دے دی

اسلام آباد:پاک فوج نے افغانستان کے افسران سمیت 46 اہلکاروں کو پناہ فراہم کر دی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق افغان آرمی کے کمانڈر نے پناہ لینے کیلئے پاک فوج سے رابطہ کیا ۔پاک فوج نے درخواست پر فوری طور پر افغان حکام سے رابطہ کیا۔چترال ،ارندو سیکٹر کے پاس تعینات افغان کمانڈر نے رابطہ کیا۔افغان فوجی انٹرنیشنل بارڈر پر پوسٹوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہو رہے تھے،افغان اہلکاروں اور افسران کو پاکستان میں پناہ اور محفوظ راستہ دے دیا گیا۔ ۔آئی ایس پی آر کے مطابق یہ افغان سپاہی بارڈر پر اپنی چوکی پر مزید قبضہ جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔تمام 46 اہلکاروں اور افسروں کو پاکستان میں پناہ فراہم کی گئی۔افغان کمانڈر کے ہمراہ بارڈر پولیس کے 5 افسران سمیت 46 اہلکار شامل تھے۔فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور دیگر ضروری سہولتیں دی گئیں۔آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ ضروری پراسیس کے بعد ان کو باوقار انداز میں افغان حکام کے حوالے کر دیا جائے گا۔یکم جولائی کو بھی 35 افغان فوجیوں نے بارڈر پرپاک فوج سے پناہ طلب کی تھی۔ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد طریقہ کار کے تحت افغان حکام کے حوالے کر دیا گیا تھا۔