جنوبی وزیرستان: وزیرستان امن کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر

جنوبی وزیر ستان:جنوبی وزیرستان کے صدر مقام مکین میں وزیرستان امن کرکٹ ٹورنامنٹ احتتام پذیر،ٹورنامنٹ میں دہشت گردی کے ستائے قبائلی نوجوانوں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ کا انعقاد پر امن وزیرستان کی عکاسی ہے دہشت گردی کے ستائےوزیرستان کے قبائل اور کرکٹ شائقین کیلئے تاریخی ٹورنامنٹ کا انعقادکسی نعمت سے کم نہیں تھا۔جنوبی وزیر ستان میں امن کرکٹ ٹور نامنٹ کے فاتح ٹیم کو پچاس ہزار بمعہ ٹرافی اور رنراپ ٹیم کو پچیس ہزار انعام بمعہ ٹرافی دیا گیا۔ ٹورنامنٹ میں 30ٹیموں نے حصہ لیا جس میں وزیرستان سمیت دیگر اضلاع ٹانک ڈی آئی خان بنوں کی ٹیمیں شامل تھی۔ٹورنامنٹ منتظم جگنو وزیرستانی نے تمام انے والے مہمانوں اور کھلاڑیوں کا شکریہ ادا کیا۔جگنو نے پاک فوج اور پولیس کے ٹورنامنٹ کے انعقاد میں تعاون پر شکریہ ادا کیا۔