پاکستان میں دہشتگردی کیلئے بھارت اور افغانستان کی نئی منصوبہ بندی، یو اے ای خفیہ ایجنسی کا انکشاف

تحریر:عبداللہ شاہ بغدادی ۔۔۔۔۔۔۔
پاکستان نے بھارت کے مکروہ چہرے کو دنیا کے سامنے بے نقاب کر دیا ہے جس کی وجہ سے مودی سرکار کو شدید جھٹکا لگا ہے، بھارت پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے مختلف دہشتگردی تنظیموں کو یکجا کرنے پر لگا ہوا ہے کہ اور ان تنظیموں سے وابستہ دہشتگردوں کی تربیت پر بھارتی رقوم خرچ کر رہا ہے۔واسو ڈیم ڈیم، خیبر پختو نخوا کے قبا ئلی اضلاع، بلوچستان اور دوسرے علاقوں میں دہشتگردی کے واقعات میں اضافہ کی وجہ بھارتی منصوبے ہیں۔ بھارتی خفیہ ایجنسی را اور افغان ایجنسی این ڈی ایس اربوں روپے کے فنڈز کے ذریعے تحریک طالبان پاکستان اور بعض دوسرے دہشتگردوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلئے متحرک کر رہا ہے وہ انھیں تربیت،اسلحہ، دھماکہ خیز مواد اور پیسہ فراہم کر رہا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے خفیہ اداروں نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ​پاکستان میں دہشتگردی کرانے کیلئے بھارت افغانستان میں تربیتی کیمپ بھی قائم کر چکا ہے۔ ان کیمپوں کا را کے سینئر افسر دورے کرتے رہتے ہیں سی پیک بھارت کو ہضم نہیں ہو رہا کیونکہ یہ پاکستان کو اقتصادی اعتبار سے مستحکم بنانے کا پراجیکٹ ہے۔بھارتی ایجنسیوں کے کارندے پاکستان کی سرزمین کے قریب سرگرمِ عمل ہیں۔پاکستان تحریک طالبان پاکستان اور بلوچستان لبریشن آرمی بی ایل اے کو شکست دے چکا ہے لیکن ان تنظیموں کو پاکستان میں از سر نو متحرک کرنے کی بھارتی کوششیں جاری ہیں۔ بھارت کی خفیہ ایجنسیز ان کالعدم دہشت گرد تنظیموں کی پشت پناہی کر رہی ہیں جن کا محور پاکستان ہے مثلاً تحریک طالبان پاکستان، بلوچ لبریشن آرمی اور دوسری دہشتگرد تنظیمیں ہیں جنہیں پاکستان نے شکست دی اور آج ان میں پھر روح پھونکنے کی کوشش کی جا رہی ہے، ان کو اسلحہ، بارود اور آئی ای ڈیز سپلائی کیے جا رہے ہیں۔بھارت سی پیک کو باقاعدہ سبوتاژ کر رہا ہے کیونکہ وہ سمجھتے ہیں کہ سی پیک کی کامیابی پاکستان کے لیے معاشی طور پر بڑی تبدیلی کا سبب بن سکتا ہے،افغانستان سے امریکی افواج کے انخلا کے بعد امارت اسلامی افغانستان نے افغان حکو مت کو شکست دیکر افغانستان میں نوے فیصد سے زائد کا کنٹرول حاصل کرلی ہے جس سے زیادہ نقصان افغان حکومت کے بجائے بھارت کو ہو ئی ہے اب بھارت پاکستان کو شکست دینے کیلئے بلوچستان کے کالعدم علیحدگی پسند گروہوں کو ٹی ٹی پی کے ساتھ ملانے میں مصروف ہے۔ افغانستان میں بھارتی سفارتکار باقاعدگی سے مختلف دہشتگرد سرگرمیوں کی نگرانی کر رہے ہیں۔