پاکستان کو بدنام کرنے کی بھارتی کوشش پھر ناکام

اسلام آباد: بھارت پاکستان دشمنی میں کسی بھی حد تک جانے سے گریز نہیں کرتا یہی وجہ ہے کہ جہاں موقع ملے بغیر کسی جواز اور وجہ کے بھارت پاکستان کو عالمی سطح پر بھی بدنام کرنے کی کوشش کرتا ہے لیکن ہر بار کی طرح اس مرتبہ بھی بھارت پاکستان کو بدنام کرنے کی کوشش میں ناکام رہا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکہ نے فیٹف (فنانشل ایکشن ٹاسک فورس) کے حوالے پاکستان کے اقدامات کی تعریف کردی۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ترجمان امریکی وزارت خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ایف اے ٹی ایف کو مطمئن کرنے کے لیے پاکستان نے قابل قدر اقدامات کیے اور پاکستان 27 میں سے 26 نکات پر پیش رفت کرچکا ہے۔ اس موقع پر بھارتی صحافی نے پاکستان کو ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں رکھنے سے متعلق سوال کیا جس پر بھارتی صحافی کو جواب دیا گیا کہ ایف اے ٹی ایف سے متعلق پاکستان کے اقدامات سے آگاہ ہیں اور پاکستان باقی نکات پر بھی احسن طریقہ سے عمل کر لے گا۔انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستان کا کرادر قابل تعریف ہے۔ بھارتی صحافی کو اپنے سوال کا جواب ملنے پر منہ کی کھانا پڑی۔ یاد رہے کہ گذشتہ روز بھارت نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (فیٹف) کو پاکستان کے خلاف سیاسی طور پر استعمال کرنے کا اعتراف کیا تھا۔