خیبر: لنڈیکوتل کے 163مستحق افراد میں زکوٰۃ کے چیک تقسیم

خیبر: ضلع خیبر زکوٰۃ چیئرمین علامہ احسان اللہ جنیدی کی ہدایت پر تحصیل لنڈیکوتل چیئرمین حاجی زاکر علی شینواری کے زیر صدارت خوگہ خیل میں زکوٰۃ چیکس کے حوالے سے پروگرام کا انعقاد ہوا جس میں تحصیل لنڈیکوتل زکوٰۃ چئیرمن حاجی زاکر علی شینواری اور خوگہ خیل باچہ مئینہ لوکل زکوۃ کمیٹی چیئرمین اختر نواز لالا سیئنر ممبر فیاض شینواری نے انتہائی غریبوں ،معذوروں اور یتیموں میں-/12000 روپوں کا چیکس تقسیم کیا۔ اس موقع پر انصاف ویلفیئر ونگ کے جنرل سیکرٹری محمد رحیم آفریدی بھی موجود تھے. واضح رہے کہ خوگہ خیل باچہ مئینہ میں گزارہ الاؤنس کے مد سے 163 مستحقین کو فی کس/12000 روپے کے چیکس مل گئے.جبکہ 3 غریب لڑکیوں کی شادی اور جہیز فنڈ کے لیے 90000 کے تین چیکس فراہم کیا.