خیبر:شہید زرمت خان کے ورثا میں عید پیکج تقسیم

خیبر : آئی جی پی خیبر پختونخوا معظم جاہ انصاری اور سی سی پی او عباس احسن کی خصوصی ہدایت پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع خیبر وسیم ریاض نے شہید لائن آفیسر زرمت خان کے لواحقین سے ان کے گھر پر ملاقات کی ہے، اس موقع پر شہید زرمت خان اور دیگر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے بلند درجات کے لئے دعا کی گئی.ڈی پی او خیبر وسیم ریاض نے شہید کے ورثاء میں عید پیکج تقسیم کیا اور صحت و تعلیم کے حوالے سے بھی محکمہ پولیس کی جانب سے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کرائی.ملاقات کے دوران ڈی پی او وسیم ریاض نے واضح کیا محکمہ پولیس کے شہدا اور غازیوں کے کارناموں کو تاریخ کے اوراق میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس اور دیگر سکیورٹی فورسز کے جوانوں اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے امن و امان قائم کیا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی