وزیراعظم اور محمد بن سلمان کامقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان نے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ عمران خان نے محمد بن سلمان کو مقبوضہ کشمیر میں بھارتی اقدام سے پیدا ہونے والی صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔دونوں نے گفتگو کے دوران باہمی دلچسپی کے خیالات پر گفتگو کی گئی جب کہ خطے کی تازہ ترین صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا،ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ وہ کشمیر کے معاملے پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنا اقوام متحدہ کی قراردادوں اورعالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت کی غیرقانونی حرکت خطے کا امن برباد کرے گی۔ بھارت کی حرکت سے دوہمسایہ ایٹمی ممالک کے درمیان تعلقات مزید خراب ہوجائیں گے۔