خیبر:مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے، اسسٹنٹ کمشنرشاہ وزیر

خیبر: ضلعی انتظامیہ خیبر کی زیرنگرانی مویشی منڈیوں میں ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنائی جارہی ہیں۔نیشنل کمانڈ اینڈ اپریشن سنٹر کے احکامات کی روشنی میں انتظامی افسران پبلک مقامات اور مویشی منڈیوں کا دورہ کرکے ایس او پیز کا جائزہ لے رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر خیبر منصور ارشد کی ہدایت پر ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر(باڑہ)شاہ وزیر کا ٹی ایم او باڑہ کے ہمراہ باڑہ میں مختلف مویشی منڈیوں کا دورہ،مختلف منڈیوں میں حکومتی مقرر کردہ ضابطہ اخلاق/کرونا ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر نے منڈیوں میں آنیوالے عوام اور بیوپاریوں میں ماسک تقسیم کئے اور ایس او پیز پر عملدرامد کے لئے ہدایات جاری کی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے محکمہ لائیو سٹاک کے تعاون سے مویشی منڈیوں کے داخلی اور خارجی راستوں پر خصوصی سپرے کا اہتمام بھی کیا گیا ہے تاکہ مویشیوں کو کانگو وائرس سے بچایا جاسکیں۔