جذبہ خیر سگالی، حیات آباد میڈیکل کمپلیکس میں افغان بچے کا مفت علاج جاری

خیبر: افغان بچے کے والدین پاکستان پہنچ گئے، والدین ہسپتال بھی پہنچ گئے، اپنے بچے سے ملے اور دودھ دئیے، جذبہ خیر سگالی کے تحت پاکستانی حکومت نے اجازت دی، والد کا حکومت پاکستان کا شکریہ. واضح رہے کہ گزشتہ رات بیمار افغان بچے کی نیوز سوشل میڈیا پر نشر ہونے کے بعد وفاقی وزیر برائے مذہبی امور پیرنورالحق قادری نے بچے کے والدین کو طورخم بارڈر کے راستے ہسپتال لانے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیا گیا تھا جس پر بچے کے والدین کو پاکستانی فورسز اور حکومتی اداروں نے جذبہ خیرسگالی کے تحت بغیر ضروری کاغذات بارڈر کراس کرا کر پشاور حیات آباد میڈیکل کمپلیکس ​پہنچایا گیا.ہسپتال میں افغانی بچے کا مفت علاج معالجہ جاری ہے،علاقے کے عوام اور افغان بچے کے والدین نے حکومت اور پاکستان کے سیکورٹی فورسز کا خصوصی شکریہ ادا کیا