مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے

اسلام آبا: انسانی حقوق کی تنظیم انٹرنیشنل کمیشن آف جیورسٹس نے مقبوضہ کشمیر سے متعلق بھارتی فیصلے پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔آئی سی جے کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی آزاد حیثیت کا خاتمہ آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے۔ اس سے انسانی حقوق کے بحران میں شدت آئے گی۔آئی سی جے کے مطابق قانون کی بالادستی اور انسانی حقوق پر ضرب ہے۔ احتجاج روکنے کے لیے کمیونی کیشن نظام کا بلیک آؤٹ کیا گیا، مظاہرے روکنے کے لیے فوج کی تعداد بڑھائی گئی، سیاسی قیادت کو نظر بند کیا گیا۔آئی سی جے کے سیکرٹری جنرل سامظریفی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے باسیوں پر ڈریکونین پابندیاں لگائی گئی ہیں۔ یہ اقدام نہ صرف عالمی بلکہ بھارت کے داخلی معیارات کے بھی خلاف ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی عدالت کو آئینی اور قانونی خلاف ورزی کا جائزہ لینا ہوگا، تمام نگاہیں بھارتی سپریم کورٹ پر ہیں۔ بھارتی سپریم کورٹ کشمیریوں کے حقوق کے تحفظ کی ذمہ داری نبھائے۔