خطے میں پائیدار امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل ضروری ہے

نیویارک:اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ خطے میں پائیدار امن کے لیے کشمیر سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردادوں کی تعمیل ضروری ہے،یکطرفہ فیصلے کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب نہیں کیے جا سکتے۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے بیان میں ملیحہ لودھی نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے اپنے خط میں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس پر یہ واضح کر دیا ہے کہ سلامتی کونسل کی قراردادوں کی رو سے کسی بھی یکطرفہ فیصلے کے ذریعے کشمیریوں کے حقوق غصب نہیں کیے جاسکتے۔