خیبر: کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات، لنڈی کوتل میں مختلف منصوبے مکمل

پشاور: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے میگا پراجیکٹ پر کام تیزی سے جاری اور اب تک سو سے زائد سکیم مکمل ہوچکے ہیں ، اس سلسلے میں پراجیکٹ ڈائریکٹر مراد علی مہمند نے لنڈی کوتل میں مکمل ہونے والے مختلف منصوبوں کا جائز لیا ان کے ہمراہ ڈپٹی ڈائریکٹر امیر محمد بیٹنی ، ڈی ایس او خیبر راحید گل ملاگوری ، انجینئر پارس اور عمر شہزاد شامل ہیں ، ‘ڈائریکٹر پراجیکٹس مراد علی مہمند کے مطابق سیکرٹری سپورٹس عابد مجید اور ڈی جی سپورٹس اسفندیار خان خٹک کی ہدایات پرمختلف اضلاع میں جاری سکیموں کا جائزہ لیا جارہا ہے اور اس سلسلے میں رپورٹس پیش کی جارہی ہیں ‘انہوں نے گزشتہ روز لنڈی کوتل میں مکمل ہونے والے فٹبال گرائونڈ، والی بال کورٹ ، باسکٹ بال کورٹ ، فٹسال کورٹ اور کرکٹ اکیڈمی کا جائز لیا اور مکمل رپورٹ جمع کرادی گئی ، انہوں نے کہاکہ لنڈی کو تل میں مکمل ہونے والے گرائونڈ جلد ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر راحید گل کے حوالے کردی جائیگی انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی خصوصی ہدایت پر صوبہ بھر میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہے کھیلوں کی ایک ہزار سہولیات کے تحت اب تک سوسے زائد منصوبے مکمل ہوچکے ہیں جبکہ آئندہ مالی سال کیلئے 135 ملین روپے مختص کئے گئے ہیں جو کہ اگست 2021 تک استعمال ہوں گے جبکہ مزید فنڈز کیلئے صوبائی حکومت سے رجوع کی جائیگی ۔