ٹانک: پاک فوج کے تعاون سےجشن شہباز کرکٹ ٹورنامنٹ اختتام پذیر

ٹانک:ٹانک میں امن کی بحالی کے بعد دیہی علاقوں میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو دوام بخشنے کے لئے ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ کے تعاون سے گاؤں گرہ شہباز میں جشن شہباز کرکٹ ٹورنامنٹ امن اور خوشیوں کے رنگ بکھیرتے ہوئےاختتام پذیر ہو گیا ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے مہمان خصوصی 25 سند رجمنٹ کے کیپٹن نجم تھے۔افواج پاکستان ٹانک میں جہاں امن و امان کی بحالی میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے تو دوسری طرف نوجوانوں کو کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنے کے لئے وہ عملی طور پر کوشاں ہے ٹانک کے دیہی علاقہ گرہ شہباز میں ایف سی ہیڈ کوارٹر ساؤتھ،علاقائی عمائدین اور کمیٹی کے تعاون سے جشن شہباز کرکٹ ٹورنامنٹ کا پررونق انعقاد کیا گیا تھا جسمیں ٹانک کی 20 ٹیموں نےحصہ لیا تھا ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والی تمام ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کیا اور تماشائیوں سے داد وصول کی مذکورہ ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مرسیلین یونائٹڈ اور آر ڈی سی الہی آباد ٹانک کے درمیان کھیلا گیا کھلاڑیوں کی جانب سے شاندار کھیل پیش کیا گیا جسکو دیکھ کر شہری لطف اندوز ہوتے رہے فائنل میچ کو دیکھنے کے لئے کرکٹ کے شائقین کی بہت بڑی تعداد گراؤنڈ میں موجود تھی ٹورنامنٹ کا فائنل میچ مرسلین یونائٹڈ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد 7 وکٹ سے جیت لیا۔ فائنل میچ کی اختتامی تقریب میں کمانڈنگ آفییسر 25 سندھ رجمنٹ، ٹورنامنٹ کےآرگنائزر الطاف پرنم، وقاص اور علاقہ عمائدین،مقامی صحافیوں،سماجی اور سیاسی شخصیت ملک عظمت شوری، بھارہ کمیٹی کے صدر، اور پیر غلام دیگر بھی موجود تھےاس موقع پر آتش بازی کاشاندار مظاہرہ کیا گیا اور مہمان خصوصی کیپٹن نجم کا استقبال ان کو روایتی ہار پہنا کر کیا گیا۔علاقائی عمائدین اور کھلاڑیوں کا اس موقع پر کہنا تھا کہ شہباز جیسے دور افتادہ علاقہ میں ایف سی ساؤتھ اور افواج پاکستان کے تعاون سے ٹورنامنٹ کا انعقاد بہت ہی خوش آئند اقدام ہےجس سےعلاقہ کےنوجوان کھلاڑیوں کو کھیلوں کے میدانوں میں اپنی صلاحیتوں کو بروئےکار لانے کےمواقع میسر ہونگے جس سے وہ ملک اور قوم کا نام روشن کرنے کے قابل ہو سکیں گے انہوں نےکہا کہ علاقہ میں امن کی بحالی کے بعد کھیلوں کی ایسی سرگرمیاں نوجوان نسل کو بے راہ روی سے بچانے میں مفید اور مددگار ثابت ہونگی کسی بھی علاقہ کی ترقی اور خوشحالی میں کھیلوں کی سرگرمیاں اہم کردار ادا کرتی ہیں کیونکہ جس معاشرے میں کھیلوں کے میدان آباد ہوتے ہیں وہاں کے ہسپتال ویران ہو جاتے ہیں فائنل میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں میں انعامات اور کیش پرائز تقسیم کئے۔