خیبرپختونخوا کے سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ

پشاور:خیبرپختونخوا کے سکولوں میں سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ،سیکنڈشفٹ پروگرام کامقصد ڈراپ آؤٹ ریشو کم کرناہے،ان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم شہرام خان ترکئی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہو ئے کیا، وزیرتعلیم شہرام خان ترکئی نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے سکولوں میں اگست کے مہینے سے سیکنڈشفٹ پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیاگیاہے،اولین ترجیح خیبرپختونخوا کے دور آفتادہ پہاڑی اضلاع کو دی جائیگی اورسیکنڈشفٹ میں سکولوں کو اپ گریڈ کیاجائیگا، انہوں نے کہا کہ پرائمری میں مڈل اورمڈل میں ہائی جبکہ ہائی میں ہائیرسیکنڈری کی تعلیم دی جائیگی، موجودہ ٹیچرز کو بھی موقع دیاجائیگا اور مارکیٹ سے نئے اساتذہ بھی اس پروگرام کیلئے بھرتی ہوں گے، پرائمری سکول ٹیچرز کو 12 ہزار، مڈل سکول ٹیچرز کو 15 ہزار جبکہ ہائی سکول ٹیچرز18 ہزار معاوضہ دیاجائیگا،ہائرسیکنڈری سکول ٹیچرز کو 20 ہزار اور کلیریکل سٹاف کو 7 ہزار روپے ماہانہ معاوضہ دیاجائیگا،سیکنڈ شفٹ سکول کے اوقات کار نارمل سکول چھٹی کے بعد شروع ہوں گے۔