پشاور: انڈر23نیشنل فٹ بال لیگ، خیبر پختونخوا کی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا آغاز

پشاور:صوبے بھر کی طرح پشاور میں بھی انڈر23نیشنل فٹ بال لیگ ، خیبر پختونخوا کی ٹیم کیلئے ٹرائلز کا سلسلہ شروع ہو گیا،ٹرائلزمیں باصلاحیت24 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا جائیگا،جن کی تربیت کیلئے 23جون سے کیمپ لگے گا،جنہیں کوالیفائڈ کوچز ٹریننگ دینگے،اس حوالے سے ضلع لکی مروت، تحصیل نورنگ،باجوڑ،مہمند،بنوں ،کوہاٹ،دیر ،سوات،پاڑہ چنار سمیت صوبے کے مختلف اضلاع سے فٹ بالرزنے ٹرائلزمیں بھر پور حصہ لیا۔ٹرائلز کا باقاعدہ افتتاح سا بق بین الااوامی فٹ بالرشاہد شنواری نے کیا ،اس موقع پر شاہد شنواری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پہلی مرتبہ صوبائی فٹ بال ٹیم کیلئے مختلف اضلاع میں ٹرائلز کا انعقاد کیاجارہا ہے اور یہی وجہ ہے کہ آج لکی مروت میں کافی تعداد میں کھلاڑی جوش و جذبے کیساتھ ٹرائلز میں حصہ لے رہے ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے،ان کا کہنا تھا کہ انڈر 23 نیشنل فٹ بال لیگ کیلئے خیبر پختونخوا کے ٹیم کیلئے پہلے مرحلے میں 24 کھلاڑیوں کا کیمپ کیلئے انتخاب کیا جائے گا جو کہ 23 جون سے شروع ہو گا، انہوں نے کہا کہ فٹ بال کی ترقی کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا ئیں جا رہیں ہیں ،صوبے میں فٹ بال کی بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے اور اسطرح سرگرمیاں ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد گار ثابت ہوسکتی ہے، کیونکہ کورونا وبا کی وجہ سے کھیلوں کی سرگرمیاں متاثر ہوئی تھی جس کی وجہ سے فٹ بال ایونٹس بھی متاثر ہوئی ہے ، ٹرائلز ماجد خان ،اکبر خان،نجیب اللہ اور جاوید کی زیر نگرانی منعقد ہوئے ،تاہم پشاور اور ملاکنڈ ریجن کیلئے ٹرائلز آج منعقد کئے جائیں گے ،واضح رہے کہ انڈر 23 نیشنل فٹ بال لیگ جولائی کے پہلے ہفتے میں ایبٹ آباد میں منعقد ہوگی جس میں ملک بھر سے ٹیمیں شرکت کریں گی۔