قبائلی ضلع خیبر بڑی تباہی سے بچ گیا، چاربارودی سرنگ ناکارہ بنا دی گئیں

جمرود:خیبر پولیس نے شہر کو تباہی سے بچاتے ہوئے دہشت گردی کے لئے استعمال ہونے والے آئی ای ڈیز برآمد کر لئے، خفیہ کارروائی علاقہ ورمنڈو میں عمل میں لائی گئی ہے جس کے دوران مجموعی طور پر چار آئی ای ڈیز کو برآمد کر کے ناکارہ بنا دیئے ہیں، پولیس نے نامعلوم تخریب کاروں کے خلاف مقدمہ درج کر کے جامع تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ضلع خیبر وسیم ریاض اور ایس ایچ او ملک حاجی اکبر افریدی کو خفیہ ادارے سے اطلاع ملی تھی کہ ضلع خیبر کے علاقہ ورمنڈو میں نامعلوم تخریب کاروں نے ممکنہ دہشت گردانہ کارروائی کی خاطر لینڈ مائنز زیر زمین دفن کئے ہیں جن کو تخریب کاری میں استعمال ہونے اور بھاری جانی نقصان کا اندیشہ ہے جس پر ایس ایچ او جمرود اکبر آفریدی کی سربراہی میں خصوصی ٹیم تشکیل دے کر علاقہ روانہ کیا گیا جنہوں نے علاقہ ورمنڈو کے ایک رہائشی گھر کو گھیرے میں لے کر زیر زمین چھپائے گئے چار لینڈ مائنز برآمد کر لئے ہیںبعد ازاں جمال خیل خوڑ میں انٹلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران برآمد ہونے والے آئی ای ڈیز کو بی ڈی یو ٹیم نے دھماکے سے ناکارہ بنا دیا ہے جبکہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہیاس موقع پر ڈی پی او وسیم ریاض نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے علاقہ میں ہیومن انٹیلیجنس کو مزید فعال کرنے اور دہشت گردانہ عزائم رکھنے والے عناصر کی کڑی نگرانی شروع کرنے کی بھی ہدایت کی