کوہاٹ : پولیس نے وزیرستان ہتھیار اسمگل کرنےکی کوشش ناکام بنادی

کوہاٹ: کوہاٹ میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے وزیرستان ہتھیار اسمگل کرنیکی کوشش ناکام بنادی۔ڈی پی او سہیل خالد کے مطابق خفیہ اطلاع پر پولیس نے انڈس ہائی وے پر ایک گاڑی کو روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 6 کلاشنکوف، ایک کلاکوف،ایک ریپیٹر،18 پستول اور 500 کارتوس برآمد ہوئے۔ کاروائی میں پکڑے گئے اسلحہ سمگلر منیر خان ولد محمد یاسین کا تعلق بنوں سے ہے. پکڑا جانیوالا اسلحہ درہ آدم خیل سے خفیہ پہاڑی راستے کے ذریعے بنوں اور بعد ازاں وزیرستان سمگل کیا جارہا تھا. زیر حراست ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں اسلحہ سمگل کرنے کا اعتراف جرم کرلیاہے. ہتھیاروں کی بھاری کھیپ سمگل کرتے ہوئے پکڑے گئے ملزم کے خلاف تھانہ محمد ریاض شہید میں مقدمہ درج کر لیا گیا.