قبائلی ضلع خیبرمیں کورونا سے بچاؤ کی ویکسین لگانے کا عمل جاری

خیبر: لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے عوام کو ویکسینیشن لگانے سلسلہ جاری ہیں لنڈی کوتل ہسپتال محکمہ صحت حکام کے مطابق ابھی تک 10156افراد کو کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگا دئے گئے ہیں جس میں پاک آرمی ایف سی سیکورٹی فورسز. پولیس جوان جیل عملہ قیدیوں. محکمہ صحت حکام. ایجوکیشن حکام اور دیگر علاقے مشران اور سمیت خواتین کو بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے ویکسین لگا دئے گئے ہیں. کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین لگانے کے لئے لنڈی کوتل ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں محکمہ صحت حکام کی عملہ صبح 9بجے سے لیکر رات 10بجے تک ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں اس لئے علاقے کے عوام کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ویکسین ضرور لگا دے تاکہ کورونا وائرس سے بچاؤ بروقت ممکن ہوسکے اور عوام کی مشکلات میں کمی آجائے جبکہ دوسری طرف محکمہ صحت حکام کا کہنا ہے کہ کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کے لئے ماسک لازمی پہنے حکومت کی طرف سے دی گئی احطیاطی تدابیر پر عمل کریں اور کورونا سے بچاؤ کے لئے بروقت ویکسین لگائے