مہمند: پاک فوج کی تعاون سےڈاگ قلع سے کریڑ تک تین کلومیٹر لنک روڈ کا افتتاح

مہمند: چیئرمین قائمہ کمیٹی سیفران این اے ساجد خان مہمند اور 103 بریگیڈ کے بریگیڈئیر روف شہزاد نے تحصیل صافی ڈاگ قلع سے کریڑ تک تین کلومیٹر لنک روڈ کا افتتاح کر دیا۔لنک روڈ سے ولی کور سپیلنی کلے، قلعہ کلے اور آئنگر کور سے کے ہزاروں لوگ مستفید ہونگے۔افتتاحی تقریب میں پی ٹی آئی صافی ٹیم کے سینئر رہنماء ڈاکٹر محمد صادق، تحسین اللہ کے علاوہ پی ٹی آئی کارکنان علاقے کے مشران سمیت کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔علاقے کے لوگوں نے ایم این اے ساجد خان مہمند اور بریگیڈئیر روف شہزاد کا شکریہ ادا کیا اور سب مل کر علاقے کے ترقی کیلئے کام کرنے کا عزم کیا۔