افغان مشیر قومی سلامتی تعلقات خراب ہونے والے بیانات سے گریز کریں، پاکستان

اسلام آباد :پاکستان نے افغانستان کے بیان کو بےبنیاد قرار دیتے ہوئے شدید مذمت کی ہے، ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ افغان مشیر قومی سلامتی تعلقات خراب ہونے والے بیانات سے گریز کریں، پاکستان پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا گیا، افغان مشیر قومی سلامتی باربار الزام تراشی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے افغان مشیر برائے قومی سلامتی حمداللہ محب کے بیان کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بےبنیاد قرار دیا ہے۔ ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ افغان مشیر قومی سلامتی نے پاکستان پر افغانستان کے اندرونی امور میں مداخلت کا غلط الزام لگایا گیا۔افغان مشیر قومی سلامتی کی پاکستان پر باربار الزام تراشی قابل تشویش ہے۔افغان مشیر الزام تراشی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل کے حوالے سے پاکستان کے کردارکو دنیا نے تسلیم کیا، لیکن بیان بازی سے امن عمل کو جان بوجھ کر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔ ہم افغان مشیر کو پاک افغان ایکشن پلان برائے امن ویکجہتی میں ہوئی باہمی مفاہمت بھی یاد دلانا چاہتے ہیں۔ جس کے تحت پاکستان اور افغانستان دونوں اطراف کو الزام تراشی کے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔ترجمان دفتر خارجہ نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان کو باہمی تعلقات پر غور کرنے کیلئے سرکاری سطح پر بات کرنی چاہیے، جبکہ تعلقات متاثر ہونے والے بیانات سے گریز کرنا چاہیے۔