پاکستان کی جانب سےکورونا وائرس کے علاج میں مفید 4 کنٹینرز ادویات اور دیگر سامان افغان حکام کے حوالے

خیبر:افغانستان میں کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے صورتحال کے پیش نظر پاکستان حکومت نے جذبہ خیر سگالی کے تحت طورخم بارڈر پر افغانستان حکام کو کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے 4کنٹینرز سامان جس میں وینٹیلیٹر. آکسیجن سلنڈر. ماسک. لیبارٹری ٹیسٹ سامان اور دیگر ادویات شامل تھے طورخم بارڈر پر پاکستان حکام کی طرف سے ڈائریکٹر لاجسٹک این ڈی ایم اے احسان اللہ خان نے کوروناوائرس سے بچاؤ کے لئے مزکورہ 4 کنٹینرز سامان افغانستان حکام کے سی جی عبیداللہ کو حوالے کر دئے جس پر افغانستان حکام نے پاکستان این ڈی ایم اے اور دیگر اعلیٰ حکام کا شکریہ ادا کیا اور ان کے اس اقدام کو سراہا۔