احمدزئی وزیر قبائل کا جانی خیل دھرنے کے شرکاء سے ہر قسم تعاون ختم کرنے کا اعلان

پشاور(عبداللہ شاہ بغدادی)احمد زئی وزیر قبائل نے ماضی میں سیکورٹی اداروں کے ساتھ مل کر علاقے میں امن کے قیام کو ممکن بنایا اسی جذبے سے کام کرتے ہوئے شرپسند عناصر کی مکمل سرکوبی کی اور علاقے کو امن و آتشی کا گہوارہ بنایا،لیکن بعض شرپسند عناصر سیکورٹی اداروں اور عوام کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔جس کی زندہ مثال جانی خیل واقعہ ہے جو ملک دشمن عناصر اپنے آقاوں کو خوش رکھنے کیلئے لاشوں پر دکانداری کررہے ہیں،لیکن احمد زئی وزیر قبائل نے ان کے ناپاک عزائم خاک میں ملادیا، احمد زئی وزیر قبائل پاکستان سے محبت کرنے والے لوگ ہیں، پوری پاکستانی قوم کو ان پر فخر ہے،

https://twitter.com/Mkhalilsays/status/1405534175159980044?s=20

احمدزئی وزیر قبائل نےگزشتہ اٹھارہ دنوں سے جاری جانی خیل دھرنے کے شرکاء سے ہر قسم تعاون ختم کرنے کا اعلان کردیا ،اس حوالے سے احمد زئی وزیر قبائل کے ملک لیاقت علی خان وز یرنے میڈیا کو بتایا جانی خیل دھرنے کے شرکاء سے ڈپٹی کمشنر اور پولیس افسران نے ملاقات کی اور ان کے مطالبات حل کرنے کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کو کہا کہ جانی خیل دھرنے کے شرکاء نے ضلعی انتظامیہ کو بتا یا کہ ہمیں علاقے میں امن چاہتے ہیں ،ڈپٹی کمشنر نے جانی خیل دھرنے کے مشران کو بتایا کہ آپ لوگ خود امن و امان خراب کرنے پر تلے ہو ئے ہیں جب بھی سیکورٹی ادارے ملک دشمن عناصر کے خلاف آپریشن شروع کرتا ہے تو آپ لوگ سیکورٹی اداروں کے بجائے دہشتگردوں کا ساتھ دیتے ہیں تو علاقے میں کیسے امن قائم ہوگا۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے جو دو ارب فنڈز منظور کیا تھا دوماہ سے زائد عرصہ گزرچکاہے لیکن آپ لوگوں نے ابھی تک کمیٹی نہیں بنائی ،آپ لوگ کمیٹی تشکیل دے اور منصوبوں کی نشاندہی کریں تاکہ منظور کردہ فنڈز خرچ کرسکوں،دھرنے مشران نے انتظامیہ کو بتایا کہ علاقے میں امن قائم کرنے کیلئے دہشتگردوں کے خلاف کسی قسم کا فوجی آپریشن ہمیں قبول نہیں ہے،ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ جرگہ مشران دس رکنی کمیٹی قائم کریں ،علاقے میں امن قائم کرنا انتظامیہ کی زمہ داری ہے،جانی خیل کے گل عالم نے کہا کہ لاش کود فن کرینگے اورنہ دھرنا ختم کرینگے۔ملک لیاقت علی خان وز یرنے کہا کہ ہم نےجانی خیل مشران کو بتایا کہ احمد زئی وزیر قبائل آپ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں لیکن علاقے کے ترقی اور امن و امان برقرار رکھنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کا جرگہ قبول کریں لیکن جانی خیل مشران نے صاف انکار کردیا،ملک لیاقت علی خان وز یرنے کہا کہ آئندہ احمد زئی وزیر قبائل جانی خیل دھرنے کےمشران کا ساتھ نہیں دے گا اور انکے احتجاجوں اور مظاہروں میں شرکت نہیں کریگا۔