خیبر: طورخم بارڈر سے افغان شہریوں کا پاکستان میں داخلہ کل سے بند

خیبر:پاک افغان طورخم بارڈر پر کورونا وائرس کے باعث افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت تا حکم ثانی بند رہے گا،ضلع خیبر پاک افغان بارڈر طورخم پر کورونا وائرس کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر کل بروز جمعرات 17جون سے افغانستان سے آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت بند رہے گی نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی طرف سےفیصلے کی نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے.نوٹیفیکیشن کے مطابق افغانستان سے پاکستان آنے والے افغان مریضوں کو اجازت ہوگی جس کی طورخم بارڈر پر پر کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا جبکہ افغانستان سے آنے والے پاکستانی شہریوں کو بھی طورخم بارڈر آنے کی اجازت ہوگی جس کی کورونا وائرس کا ٹیسٹ کیا جائے گا کورونا وائرس کا ٹیسٹ پازیٹو آنے کے بعد ان کو قرنطینہ کر دیا جائے گا جبکہ پاکستان سے افغانستان جانے والے مسافروں کو طورخم بارڈر کے راستے جانے کی اجازت ہوگی جبکہ دو طرفہ تجارت جار ی رہے گی دونوں اطراف سے آنے اور جانے والے مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی سکریننگ کی جائے گی اور دو طرفہ تجارت جاری رہے گا،. طورخم بارڈر پیدل آمدورفت کے لئے دو طرفہ کھولنے کے لئے آئندہ اجلاس میں فیصلہ کیا جائے گا فی الحال افغانستان سے پاکستان آنے والے مسافروں کی پیدل آمدورفت پر پابندی ہیں صرف ایمرجنسی مریضوں کی اجازت ہوگی این سی او سی اجلاس میں فیصلہ کے بعد نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہیں