پشاور: ارباب نیا زسٹیڈیم کا تعمیراتی کام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل

پشاور: معاون خصوصی کامران بنگش نے کہاہے کہ ارباب نیا زسٹیڈیم پشاورکاکام تکمیل کے آخری مراحل میں داخل ہوچکاہے سٹیڈیم کاتمام کنکریٹ ورک جولائی تک مکمل کرلیاجائے گاجبکہ گھاس کی بویائی کاکام جولائی کے آخر میں شروع کردیاجائے گاساتھ ساتھ کرسیاں لگانے،لائٹس اوردیگرآرائش وزیبائش کاکام بھی اکتوبرنومبرتک مکمل کرلیاجائیگا،سٹیڈیم میں 28000 تماشائی بیٹھنے کی گنجائش ہوگی،فنڈز کاکوئی خاص ایشو نہیں اللہ نے چاہاتوآنیوالے پاکستان سپرلیگ کے چند ایک مقابلے پشاورشہر کی عزت بنے گے ان خیالات کااظہارانہوں نے ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم کے دورے کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیااس موقع پرڈائریکٹرجنرل آف سپورٹس اسفیدیارخٹک،جنرل سیکرٹری ایس آئی پی ایس امجدعزیز ملک،ڈپٹی ڈائریکٹرپلائننگ وگیمز نعمت اللہ خان، صدرسپورٹس رائیٹرز ایسوسی ایشن اعجازاحمدخان ڈسٹرکٹ سپورٹس آفسیر پشارتحسین اللہ بھی موجود تھے۔کامران بنگش نے دورے کے بعد صحافیوں کے سوالوں کوجوا ب دیتے ہوئے کہاکہ وزیراعلی محمود خان کی ہدایات اوروزیراعظم عمران خان کے وژن کے مطابق ارباب نیاز سٹیڈیم انٹرنیشنل معیار کے عین مطابق تیارہورہاہے اوراس کاکنکریٹ ورک تقریبا مکمل کرلیاگیاہے جوباقی ہے وہ جولائی تک مکمل کرنے کے بعد اس میںچمن لگانے کا کام شروع کردیاجائے گاجس کے مکمل ہونے میں کم ازکم چھ ماہ درکار ہوتے ہیں انہوں نے بتایاکہ کنکریٹ ورک مکمل ہونے کے بعدہم سٹیڈیم پاکستان کرکٹ بورڈکے حوالے کردے گے جوچمن وپچزبنانے کاکام شروع کر ے گاجس کے بعدتوقع وکوشش کی جائے گی پشاورکوایک مرتبہ پھرانٹرنیشنل مقابلوں کی میزبانی ملے۔انہوں نے بتایاکہ میرے لیے خوشی کی بات ہے کہ پشاورمیں بیک وقت دوسٹیڈیمز پرکام تیزی سے مکمل کیاجارہاہے ارباب نیاز سٹیڈیم ہمارامین فوکس ہے وزیراعلی کی ہدایات پرہم ممبران اسمبلی وقتافوقتا ہم سٹیڈیم کے دورے کرتے ہیںتاکہ مسائل کوجان کراسے دورکریں فنڈزکے حوالے سے انہوں نے بتایاکہ منصوبے کے لیے ایک ارب ستاون کروڑ روپے پہلے سے ہی جاری ہوچکے ہیں اوررولز کے تحت ٹھیکدار کوووقت فوقتا بغیررکاوٹ کے ادائیگی کی جارہی ہے 1.9 بلین کی لاگت ترقیاتی کام زوروشورسے تکمیل کی جانب رواں دواں ہے قومی امید ہے کہ امسال دسمبر تک سٹیڈیم تیار ہوکے پی سی بی کے حوالے کیا جائے گاانہوں نے بتایاک: سٹیڈیم سے متصل 24 کمروں پر مشتمل ہاسٹل پر بھی اسی فیصد تعمیراتی کام مکمل ہوچکا ہے پشاور میں بہت جلد بین الاقوامی کھلاڑیوں کو پھر سے خوش آمدید کہیں گے پشاور کے عوام ایک مرتبہ پھر بین الاقوامی معیار کے کرکٹ کی میزبانی کرسکیں گی: کامران بنگش نے ایک سوال پربتایاکہ حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کھلاڑیوں کی تربیت کیلئے الگ سے چیمبرز بنائیں گی