فردوس عاشق اعوان نے قادر مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوادیا

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کے ساتھ بدتمیزی کا معاملہ، پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی قادر خان مندوخیل کو ایک ارب روپے ہرجانے کا نوٹس بھجوا دیا گیا۔ہرجانے کا نوٹس ایڈوکیٹ ارحم طارق بٹ کے توسط سے بھجوایا گیا۔

https://twitter.com/TeamDrFirdous/status/1403035445714358281?s=20

قانونی نوٹس میں قادر خان مندوخیل پر لائیو پروگرام کے دوران بدسلوکی، ہراساں کرنے اور بغیر ثبوت الزامات عائد کرنے کا معاملہ اٹھایا گیا ہے۔لیگل نوٹس کے متن میں کہا گیا ہے کہ قادر خان مندوخیل آئندہ چودہ روز میں غیر مشروط طور پر اپنی حرکات اور الزامات پر معافی مانگیں، انہوں نے بغیر ثبوت کرپشن کے ایسے الزامات عائد کیے جن کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں، اگر چودہ روز میں غیر مشروط طور پر معافی نہ مانگی گئی تو رکن قومی اسمبلی کے خلاف ہتک عزت کے آرڈیننس 2002ء کے تحت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔